ٹانک: سڑک پر دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے دھماکے سے مبینہ دہشت گرد ہلاک

خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں درہ پیزو روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔
ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 1 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
مستونگ‘ فورسز کا آپریشن 15 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
انہوں نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب کر رہا تھا کہ اچانک مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔
ڈی پی او کے مطابق دھماکے سے شاہراہ اور قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ڈی پی او عبدالصمد نے بتایا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ