منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

تازہ ترین
ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

نیٹلی اینتھنی بیکر—فائل فوٹو

امریکی حکومت نے پاکستان میں نیٹلی بیکر کو بطور نئی سفیر نامزد کر دیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے۔

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

واضح رہے کہ نیٹلی بیکر اس وقت پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں بطور ناظم الامور فرائض انجام دے رہی ہیں۔

وہ اس سے قبل دوحہ، قطر میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی تعینات رہی ہیں۔

نیٹلی بیکر نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

وہ امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017ء کی مایہ ناز گریجویٹ ہیں۔

ان کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ