منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

منشیات برآمدگی کیس، انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار

تازہ ترین
منشیات برآمدگی کیس، انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار

کراچی کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ شریک ملزمہ نسیم بی بی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس پر عدالت نے نسیم بی بی کو مفرور قرار دے دیا۔

انمول عرف پنکی کے بھائی و شریک ملزمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

عدالت نے نسیم بی بی اور جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے اور ملزمان سے متعلق اشتہارات شائع کروانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ملزمہ کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لیے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقول کی فراہمی کے بعد ملزمہ پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے ملزمہ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پر آئندہ سماعت میں دلائل طلب کر لیے۔

اے این ایف نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزمہ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ