حکومت اور جماعتِ اسلامی کے مذاکرات کا آج فائنل راؤنڈ ہو گا: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعتِ اسلامی کی سب کمیٹی کے مذاکرات کا آج فائنل راؤنڈ ہو گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں اجلاس وزارتِ خارجہ کے کمیٹی روم میں ہو گا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کرے، مہنگا تیل، مہنگی بجلی و گیس اور ٹیکسوں کا بوجھ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔
حکومت مافیاز کی سرپرست بن گئی ہے: لیاقت بلوچ
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں کرپشن کا کینسر قومی معیشت کے لیے بڑا روگ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تیل پر لیوی اور گیس امپورٹ پر مافیا کے خاتمے سے معیشت کا پہیہ رواں دواں ہو گا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد رنگ لائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ