منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران پر نیا حملہ پہلے سے 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے: ٹرمپ

تازہ ترین
ایران پر نیا حملہ پہلے سے 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کا ممکنہ نیا حملہ گزشتہ حملوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب امریکی میڈیا کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک جنگ میں مزید شدت پیدا کرنے کے بجائے موجودہ فوجی حکمتِ عملی برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایران کے خلاف جنگ نے نقصان پہنچایا، ٹرمپ کا اعتراف

عزت اور احترام کیساتھ امریکا سے تنازع کے حل کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

متحدہ عرب امارات شروع ہی سے ایران کیخلاف امریکی جنگ کا مخالف رہا ہے: انور قرقاش

ایران جنگ: ٹرمپ آج قطری وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے وینزویلا میں کامیابی حاصل کی اور ایران میں بھی، ہم نے ان کی بحریہ، فضائیہ اور ہر چیز تباہ کر دی، ان کا فضائی دفاعی نظام ختم کر دیا اور ان کی قیادت کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ عوامی سطح پر ایسا نہیں کہتا، اگر وہ کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم ممکنہ طور پر پک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، فی الحال ہمیں وہاں ایسی کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، کیونکہ وہ اسے استعمال کریں گے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ قطر کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور آج قطر کے وزیرِاعظم اوول آفس میں موجود تھے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سے بھی بات ہوئی ہے، یہ ممالک موجودہ طریقہ کار کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ ایک اور حملہ کیا جائے، جو پہلے حملے کے مقابلے میں تقریباً 5 گنا زیادہ بڑا ہو گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ