منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ترکیہ کے کارخانے میں دھماکا، 16 افراد ہلاک، 14 زخمی

تازہ ترین
ترکیہ کے کارخانے میں دھماکا، 16 افراد ہلاک، 14 زخمی

تصویر ترک میڈیا

ترکیہ میں لوہے اور اسٹیل کے کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے، 14 زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد ملبہ تلے دبے 10 افراد تک پہنچنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پگھلے ہوئے اسٹیل کو سانچوں میں ڈالتے وقت کرین ٹوٹ کر بھٹی میں جا گری۔

بشکریہ روزنامہ جنگ