امن مذاکرات سے قبل روس نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کو مسترد کر دیا

ابوظہبی میں امن مذاکرات سے قبل روس نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کو مسترد کر دیا۔
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمارا موقف مضبوط ہے، یہ بدستور قائم ہے، ماسکو تنازعے کو روکنے پر رضامند نہیں ہوگا۔
اقوام متحدہ نے مغربی سیکیورٹی خدشات اور روسی بولنے والوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔
امریکہ نے مذاکرات سے قبل فریقین پر زور دیا کہ وہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اناج لے جانے والے بحری جہازوں پر حملے روک دیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی مذاکرات 10 اور 11 نومبر کو ہوں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ