سانگھڑ، خواجہ سراؤں میں جھگڑا، ایک خواجہ سرا جاں بحق

فائل فوٹو
سانگھڑ کے علاقے شہدادپور میں دو خواجہ سراؤں میں معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا، اس دوران چھری کے وار سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی تاہم ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔ جھگڑے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ