امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔
مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔
پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی کا الزام لگایا گیا ہے۔
ٹامس میسی کینٹکی کے علاقے سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
یوں پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ان کی اپنی ہی جماعت کے رکن نے پیش کی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ