سابق جنرل منیجر PTV عون محمد رضوی کے پوتے کی شادی کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا کی شرکت

سابق جنرل منیجر پی ٹی وی عون محمد رضوی کے پوتے اور طالب رضوی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔
تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس اور سابق وفاقی وزرا شیخ رشید احمد، قمر زمان کائرہ، ایم این اے بیرسٹر سانیال چوہدری، فواد چوہدری اور ندیم افضل چن نے بھی شرکت کی.
تقریب میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، صوبائی وزرا، ارکان صوبائی اسمبلی، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز، وفاقی محتسب، سفارت کاروں، وفاقی سیکریٹریز ،صحافتی، سول اور ملٹری بیورو کریسی اور عسکری قیادت کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ