تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں مزید اضافی پانی آج رات چھوڑا جاسکتا ہے

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں مزید اضافی پانی آج رات چھوڑے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ دریا میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، اٹک اور ہری پور اضلاع میں الرٹ جاری کردیا گیا۔
دریائے سندھ میں پائی کے بہاؤ میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری
اٹک ضلعی انتظامیہ کیجانب سے دریائے سندھ کے قریب چھچھ گاؤں کے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحصیل حضرو کے مختلف علاقوں کے لیے بھی الرٹ جاری کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری اپنے مال مویشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کریں، حضرو انتظامیہ کی جانب سے مختلف مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے تربیلا کی ٹنل 5 منہدم ہونے کی زیر گردش اطلاعات غلط قرار دی ہیں۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے پر کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی جاری تھی، جس کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گر گیا، جس کے بعد پانی ان ٹیک پٹ سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ