منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثی حملے کی مذمت

تازہ ترین
پاکستان کی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثی حملے کی مذمت

پاکستان نے ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثی باغیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور علاقائی سلامتی کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حوثی باغی سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کریں۔

پاکستان نے سعودی حکام کی مستعدی اور فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ