منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ڈھاکا میں علامہ اقبال انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مطالبہ آیا ہے، مشاہد حسین سید

تازہ ترین
ڈھاکا میں علامہ اقبال انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مطالبہ آیا ہے، مشاہد حسین سید

ادارہ نظریہ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ ڈھاکا میں علامہ اقبال انسٹی ٹیوٹ بنانے کا مطالبہ آیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران مشاہد حسین سید نے کہا کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والی طلباء کی جماعت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈھاکا میں علامہ اقبال انسٹی ٹیوٹ بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوریا میں انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کے دوران ان سے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی طلباء کی اس جماعت نے ملاقات کی جس نے شیخ حسینہ کو نکالا تھا۔

مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ اس موقع طلباء نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بنگلہ دیش میں علامہ اقبال انسٹی ٹیوٹ بنانے میں مدد کرے، طلباء نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کے ہمت حوصلے اور مسلم قوم پرستی کے پیغام سے بہت متاثر ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ