دبئی: کم عمر لڑکی کی ویڈیو بلا اجازت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو قید اور ملک بدری کی سزا

فائل فوٹو
دبئی میں کم عمر لڑکی کی ویڈیو بلااجازت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو قید اور ملک بدری کی سزا سنادی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون کو ایک ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی، خاتون نے 5 سال رشتہ دار لڑکی کی ویڈیو والدین کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کی تھی۔
کم سن لڑکی فیملی تقریب میں ڈش کا نام غلط ادا کر رہی تھی، لڑکی کے والد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد حکام سے رابطہ کیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویڈیوز بغیر اجازت شیئر یا فارورڈ کرنے والے بھی قانونی کارروائی کا سامنا کر سکتے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ