منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ میں آگے ہے، سری لنکن بولرز نے مواقع گنوائے: سری لنکن بولنگ کوچ

تازہ ترین
پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ میں آگے ہے، سری لنکن بولرز نے مواقع گنوائے: سری لنکن بولنگ کوچ

سری لنکن بولنگ کوچ ریان وین نکرک - فوٹو: اسکرین گریب

سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ ریان وین نکرک نے کہا ہے کہ پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ میں آگے ہے، سری لنکن بولرز نے تھوڑی قسمت ساتھ نہ دینے کی وجہ سے مواقع گنوائے۔

راولپنڈی میں پاکستان کیساتھ شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ سری لنکن فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی، مزید بہتر کرسکتے تھے۔ سری لنکن بولنگ سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوں۔

انہوں نے کہ اکہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ اسپنرز کےلیے مشہور ہے۔ وائٹ بال سیریز میں پچز نے فاسٹ بولرز کو مدد فراہم کی۔ سری لنکا گزشتہ کچھ عرصے سے اسپنرز پر زیادہ انحصار کرتا رہا ہے۔

ریان وین نکرک کا کہنا تھا کہ پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ میں آگے ہے، سری لنکن بولرز نے تھوڑی قسمت ساتھ نہ دینے کی وجہ سے مواقع گنوائے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر شروع میں کافی گھاس موجود تھی۔

سری لنکن بولنگ کوچ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، صرف تین سینئر بیٹرز موجود ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پورے میچ کے دوران اچھی ثابت ہوگی۔ سری لنکن بولرز وکٹیں حاصل کریں گے تو میچ میں واپس آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 300 سے کم رنز پر آؤٹ کرنا ہمارا ہدف ہے۔ کبھی کبھی بولرز کو وکٹیں حاصل کرنے کے لیے صبر سے کام لینا پڑتا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ کے باوجود کبھی کبھی وکٹیں نہیں ملتیں۔

ریان وین نکرک نے کہا کہ پہلے روز گیند نے زیادہ اسپن نہیں کیا، اسپنرز پچ کے باؤنس سے فائدہ اٹھا کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ٹیسٹ کے آخری روز بھی پچ پر گیند زیادہ ٹرن ہوگی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ