پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

علامہ اقبال کا یوم پیدائش ایران میں بھی منایا گیا، سڑکوں پر تصاویر آویزاں

تازہ ترین
علامہ اقبال کا یوم پیدائش ایران میں بھی منایا گیا، سڑکوں پر تصاویر آویزاں

شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت ایران میں بھی منایا جا رہا ہے، عظیم مفکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تہران کی مختلف سڑکوں پر علامہ اقبال کی بڑی تصاویر اور ان کا فارسی شاعری پر مبنی کلام آویزاں کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تصویر سوشل میڈیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا علامہ اقبال کی فارسی زبان پر غیر معمولی مہارت نے ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط علمی، ثقافتی اور روحانی تعلق قائم کیا جو آج بھی برقرار ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ اتحاد، ایمان اور خود شناسی جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر ہے، علامہ اقبال پوری امتِ مسلمہ کے لیے قابل فخر شخصیت ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ