متحدہ عرب امارات میں خورفکان کا ساحل بند کردیا گیا

فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات کے شہر خورفکان میں ساحلی پٹی پر تیل پھیلنے کا انکشاف ہونے کے بعد پیر کو ایک ساحل عوام کے لیے بند کردیا گیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق بلدیاتی حکام نے سوشل میڈیا پر جاری نوٹس میں ساحل بند کرنے کی اطلاع دی، تاہم تیل پھیلنے کی وجوہات، مقدار اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ ساحل کا نام اللؤلؤیہ بیچ ہے۔ بلدیاتی حکام نے صفائی کا کام شروع کردیا ہے اور ساحل کو محفوظ قرار دیے جانے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے اعلان تک متاثرہ ساحل سے دور رہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ