پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: نانا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق

تازہ ترین
کراچی: نانا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نانا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے گلے پر ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

متوفی بچی کے نانا نذیر کا کہنا ہے کہ پتنگ کی ڈور پہلے ان کے ہاتھ پر لگی پھر بچی کے گلے پر پھر گئی۔

کراچی: پتنگ کی ڈور سے بچہ جان بحق، مقدمہ درج

انہوں نے کہا ہے کہ بچی کو اسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئی۔

بچی کے نانا نذیر نے مزید کہا ہے کہ ہم کسی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے لیکن پتنگ اڑانے والوں سے گزارش ہے کہ یہ جان لیوا کھیل نہ کھیلیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج ہماری بچی گئی ہے کل کسی اور کے ساتھ یہ واقعہ ہو سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ