شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

’جیو نیوز‘ گریب
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں موزاک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد میں قائم 2 ٹھکانوں کو کلیئر کیا گیا، آپریشن میں آئی ای ڈیز، دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے مساجد میں ٹھکانے بنا رکھے تھے، دہشت گرد ان ٹھکانوں پر ٹارچر سیل بھی چلا رہے تھے۔
بلوچستان: خاران اور واشک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بےحرمتی اسلام کی بنیادی تعلیمات سے ان کی مکمل بے پرواہی کا واضح ثبوت ہے، افغان طالبان کی پشت پناہی سے چلنے والے ان خارجی دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہ، ان کی مسخ شدہ تشریح اور ہمارےمذہب کا غلط استعمال ناقابلِ قبول ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے غیور عوام اس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی جاری رہے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ