پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

علامہ محمد اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا: وزیرِ اعظم

تازہ ترین
علامہ محمد اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا اور وہ نوجوانوں کو قوم کے مستقبل کا معمار تصور کرتے تھے۔

انہوں نے علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر پیغام میں کہا ہے کہ میں مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کی فکری جہتوں کو موضوع بحث بنایا اور ان کے اسلامی افکار مسلمانوں کو عملی رہمنائی فراہم کرتے ہیں اور اسی منفرد تشخص کے شعور نے حصولِ وطن کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی: صدر آصف زرداری

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے اقبال کے تصورِ شاہین میں جرأت، خود مختاری اور حصولِ کمال کا عزم پنہاں ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ فکرِ اقبال پائیدار قومی ترقی کے لیے امن، سماجی ہم آہنگی، رواداری اور انصاف کی داعی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ