ایران جنگ: ٹرمپ آج قطری وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی— فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امریکی صدر پیر کو قطر کے وزیراعظم سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے جس میں میڈیا کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب قطر، واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ایران سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو حملہ نہیں کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
دوحہ ایران کے جوہری پروگرام اور تنازع کے خاتمے کی شرائط پر اختلافات کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تجاویز کا تبادلہ کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی قابلِ ذکر پیش رفت نہیں ہوئی اور انہیں فوری طور پر کسی بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، ایران پر نئے حملوں کا حکم دینے کا امکان انتہائی کم ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ