پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران جنگ: ٹرمپ کا چین اور روس کے صدور سے بات چیت کا عندیہ

تازہ ترین
ایران جنگ: ٹرمپ کا چین اور روس کے صدور سے بات چیت کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے معاملے پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امکان ہے کہ آئندہ ہفتے چین کے شہر شین ژین میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) اجلاس کے موقع پر چینی اور روسی صدور سے ملاقات کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوگی، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی۔

ایران کیخلاف ٹاسک فورس مکمل فعال ہے، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں، امریکا ایران کی رسد منقطع کر کے دباؤ بڑھا رہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی آپریشن ’آئرن گیٹ‘ شروع کردیا گیا ہے، جس کا مقصد ایران کے زمینی راستوں سے رسد کی فراہمی روکنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس آپریشن کے تحت زمینی راستوں سے کچھ بھی ایران میں داخل نہیں ہوسکے گا، جبکہ بحری ناکہ بندی کے ذریعے سمندری راستوں سے بھی رسد کی آمد روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کا قیام 1989ء میں عمل میں آیا تھا اور اس کے 21 رکن ممالک میں امریکا، چین، روس، آسٹریلیا، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں، تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان ہر سال اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ