بنوں: پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے جھنڈوخیل میں پرانی دشمنی کی بنا پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، ان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ