پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز: آسٹریلوی اسٹار بیٹر مارنوس لبوشین ڈراپ

تازہ ترین
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز: آسٹریلوی اسٹار بیٹر مارنوس لبوشین ڈراپ

مارنوس لبوشین—فائل فوٹو

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر مارنوس لبوشین کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا۔

آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے مارنوس لبوشین کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کرنے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ مارنوس لبوشین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زیرِ غور نہیں ہوں گے۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ مارنوس لبوشین کو اپنی فارم بہتر بنانے کے لیے وقت اور موقع دیا ہے۔

واضح رہے کہ مارنوس لبوشین 2023ء کی ایشیز سیریز کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہیں بنا سکے۔

آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، ٹیسٹ میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ