اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

صنم جاوید کا خلع کا دعویٰ، عدالت نے شوہر کو نوٹس جاری کردیا

تازہ ترین
صنم جاوید کا خلع کا دعویٰ، عدالت نے شوہر کو نوٹس جاری کردیا

صنم جاوید : فائل فوٹو

فیملی کورٹ لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے شوہر کو خلع کے دعوے پر نوٹس جاری کردیا۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، فیملی عدالت نے خلع کے دعوے پر 25 نومبر کو ان کے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔

صنم جاوید نے وکیل بیرسٹرخدیجہ صدیقی کی وساطت سے خلع کا دعویٰ دائر کیا، پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ