اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

لاہور آج صبح بھی دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرفہرست

تازہ ترین
لاہور آج صبح بھی دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرفہرست

دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور آج صبح بھی سرفہرست رہا۔

لاہور کی فضا میں آلودگی 291 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے دیگر متعدد شہروں میں بھی فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا۔

آلودہ ترین بڑے شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 685 اور ڈیرہ غازی خان میں 611 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی ماحولیاتی ادارے کے مطابق جھنگ میں 498، ملتان میں301، گوجرانوالہ میں 296 اور فیصل آباد میں 294 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ