بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

گورنر راج لگنے سے ایک دن قبل بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی ملاقات کی اندرونی کہانی

تازہ ترین
گورنر راج لگنے سے ایک دن قبل بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی ملاقات کی اندرونی کہانی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگنے سے ایک دن قبل بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر راج لگنے سے ایک دن قبل بیرسٹر گوہر کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی، جس میں جنید اکبر، شاہد خٹک اور شفیع جان بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو وفاق کی جانب سے گورنر راج کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مذاکراتی مسودے کی دہشت گردی سےمتعلق ایک شق پر نظرثانی ہوجائے تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

بانی اور سلمان صفدر ملاقات کی اہم تفصیل سامنے آگئی

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تینوں رہنماء بیرسٹر گوہر سے متفق نہیں ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو بھی آن لائن کال کی لیکن وہ بھی متفق نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے جاتے ہوئے کہا کہ یہ سی ایم ہاؤس میں ہماری آخری ملاقات ہوسکتی ہے، بیرسٹر گوہر نے ملاقات کا احوال پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو بتادیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گورنر راج لگنے سے 2 دن قبل بیرسٹر گوہر نے شاہد خٹک اور شفیع جان سے رابطہ کیا تھا اور دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ وفاق صوبے میں گورنر راج لگا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے 380 دن بعد بانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے ان کو بھی بتایا کہ مذاکراتی مسودے کی ایک شق پر وزیراعلیٰ آمادہ ہوجائیں تو گورنر راج کا خطرہ ٹل سکتا ہے، شفیع جان اور شاہد خٹک کے رابطے کے بعد سہیل آفریدی نے بیرسٹر گوہر کو سی ایم ہاؤس آنے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے اسپیکر بابر سلیم کو ملاقات کا کہا، بابر سلیم نے کہا میری طبیعت خراب ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق واپسی پر صوابی کے مقام پر بیرسٹر گوہر کو محسن نقوی کا مسیج آیا،’اینی پراگریس‘، جو اب میں بیرسٹر گوہر نے لکھا ’نو‘۔

ذرائع کے مطابق گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ ہوا تو سہیل آفریدی کے قریبی ساتھیوں نے بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا، جس کے بعد وفاق سے رابطہ کیا گیا تو جواب آیا ’اب دیر ہوچکی ہے‘۔

بشکریہ روزنامہ جنگ