بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے، یہ اس سال کے اختتام پر رک جائے گی: ٹرمپ

تازہ ترین
اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے، یہ اس سال کے اختتام پر رک جائے گی: ٹرمپ

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے امداد اس سال کے اختتام پر رک جائے گی۔ اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے۔

امریکی میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اسرائیل کو ہماری امداد کی ضرورت نہیں۔ امداد روکنے کے حوالے سے نتن یاہو سے اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کو امریکا کی مدد کی ضرورت ہوتی تو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشی گن کے عبدل السید جیسے امیدواروں کو اسرائیل کے بہانے میری انتظامیہ کے کارناموں کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں دوں گا۔

ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان مسترد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدت انتخابات کی وائٹ ہاؤس سے نگرانی کروں گا۔ میرے خیال سے انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ایران پر کیا گیا حملہ محدود آپریشن تھا جسے وسیع جنگ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ اگر کسی نے جوہری تنصیبات تک پہنچنے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ ایران کے بچے کچے صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ کر سکتے ہیں مگر ہزاروں لوگوں کو مارنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ