منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملے سے پاکستان، افغانستان بھی متاثر ہوسکتے ہیں، امریکی پروفیسر

تازہ ترین
ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملے سے پاکستان، افغانستان بھی متاثر ہوسکتے ہیں، امریکی پروفیسر

پروفیسر رابرٹ پیپ(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکی پروفیسر نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر سائٹس پر حملے سے پاکستان اور افغانستان بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے پروفیسر رابرٹ پیپ نے ایران کے پِکیکس ماؤنٹین پر ممکنہ ایٹمی حملے کے اثرات سے متعلق نقشہ جاری کیا۔

جاری کردہ نقشے کے مطابق پاکستان کے مغربی اور شمالی علاقوں تک تابکاری پھیلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا

پروفیسر رابرٹ پیپ نے کہا کہ افغانستان میں بھی ایران سے ملحقہ علاقوں سمیت مختلف حصے متاثر ہوسکتے ہیں۔

امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ اس کے اثرات بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ