ملک کیلئے صرف ہم بول رہے ہیں باقی ہر طرف سناٹا ہے، فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے صرف ہم بول رہے ہیں باقی ہر طرف سناٹا ہے۔
مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابی دھاندلی پہلے قبول کی نہ آئندہ کریں گے، ملک کے لیے صرف ہم بول رہے ہیں، باقی ہر طرف سناٹا ہے۔
ہم نے جواب دیا تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا: فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ حکمران ہمارے خدشات دور کرنے کے بجائے کردار کشی کر رہے ہیں، ملک کے استحکام کے لیے جمعیت علمائے اسلام کا کردار ضروری ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے، اس کی محبت ہمارے خون میں شامل ہے، کسی غیر کو ریاست پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ