منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران تنازع کے حل کی امید، پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت دن

تازہ ترین
ایران تنازع کے حل کی امید، پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت دن

امریکی الیکشن کے بعد ایران تنازعے حل ہونے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہزار 454 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 18 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 1161 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر برقرار

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بازار میں امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران جنگ ختم ہونے کے اندازوں پر خریداری کا رجحان رہا۔

حصص بازار میں آج 51 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 395 ارب روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ