ثمر ہارون بلور کا مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم دستاویز سامنے آنے کا دعویٰ

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے رنگ روڈ پشاور پر قائم مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم دستاویز سامنے آنے کا دعویٰ کردیا۔
ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ مفتی محمو دمرکز کی تعمیر کے لیے مولانا فضل الرحمان نے لیبیا سے مبینہ فراڈ پیسے لیے۔
ثمر ہارون بلور نے سہیل آفریدی پر اربوں کی کرپشن کا الزام لگادیا
انہوں نے مزید کہا کہ مفتی محمود مرکز کی ملکیت مولانا فضل الرحمان کے نام پر سامنے آ رہی ہے، مرکز کی بیرونی تعمیرات سرکاری رائٹ آف وے کی اراضی پر تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ 2019ء اور مئی 2026ء کے نوٹسز کے باوجود مفتی محمود مرکز کی تجاوزات برقرار ہیں، تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی واگزاری کے لیے قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ