ٹرمپ کی دو سالہ کارکردگی کا امتحان، امریکا میں وسط مدتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں: فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ کی دو سالہ کارکردگی کا امتحان آج ہو رہا ہے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
سب سے پہلے ریاست ورمونٹ میں مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 5 بجے ہوا۔
نیو ہیمپشائر، نیو جرسی، نیو یارک اور ورجینیا میں پولنگ اسٹیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کھلے، الاسکا اور واشنگٹن میں آخری پولنگ اسٹیشنز صبح 11 بجے کھلیں گے جبکہ ہوائی میں دوپہر 12 بجے ووٹنگ شروع ہوگی۔
ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان مسترد کر دیا
ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں، جبکہ سینیٹ کا کنٹرول غیر یقینی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح اپنی کم ترین سطح کے قریب ہے اور ایران کے ساتھ جنگ، ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور مہنگائی ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔
ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت کے لیے تین اور سینیٹ میں چار نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔
امریکی مڈٹرم الیکشن: کن کن انوکھے معاملات پر ووٹنگ ہو گی؟
کامیابی کی صورت میں ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات اور صدر کی اہم نامزدگیوں کو روکنے کا اختیار حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسری جنگِ عظیم کے بعد ہونے والے وسط مدتی انتخابات کی تاریخ بھی صدر کی جماعت کے حق میں نہیں رہی۔ اس عرصے میں صرف دو انتخابات کے سوا باقی تمام مواقع پر حکمران جماعت نے کانگریس میں اپنی نشستیں کھوئیں ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ