منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

پارلیمانی کمیٹی تشکیل کا معاملہ طارق فضل کا عامر ڈوگر سے ٹیلیفونک رابطہ

تازہ ترین
پارلیمانی کمیٹی تشکیل کا معاملہ طارق فضل کا عامر ڈوگر سے ٹیلیفونک رابطہ

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ٹیلیفون کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے عامر ڈوگر سے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست کی۔

انہوں نےکہا کہ اپوزیشن اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کےلیے نام جلد بھجوائے۔

عامر ڈوگر نے سوال کیا کہ پارلیمانی کمیٹی کی کمپوزیشن کیا ہے؟ اس پر طارق فضل نے جواب دیا کہ نشستوں کے تناسب سے حکومت کے 15 اور اپوزیشن کے 5 ایم این اے رکن ہوں گے۔

عامر ڈوگر نےکہا کہ 2013ء میں جو انتخابی اصلاحات کمیٹی تھی اسکی تشکیل کا فارمولا مدنظر رکھا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمانی قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو جواب دیں گے، انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پہلے ہمارے انتخابات چوری ہونے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ