منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران امریکی سیکیورٹی نظام کو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے: سربراہ ایرانی مسلح افواج

تازہ ترین
ایران امریکی سیکیورٹی نظام کو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے: سربراہ ایرانی مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ علی عبداللّٰہی—فائل فوٹو

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی سیکیورٹی نظام کو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خود مختاری تسلیم کروانا چاہتا ہے۔

علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے لبنان اور غزہ سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے ایران کے 5 اصولوں میں ان جنگ کا خاتمہ شامل ہے۔

امریکا کی آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف پر حملوں کی تصدیق، قشم جزیرے پر دھماکے

انہوں نے کہا کہ اصولوں میں تمام پابندیوں کا مکمل خاتمہ اور منجمد اثاثوں کی واپسی بھی شامل ہے، اصولوں میں جنگی ہرجانہ، مزید جارحیت کے خلاف ضمانتیں شامل ہیں۔

سربراہ ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اصولوں میں علاقائی ممالک کی زیرِ قیادت سیکیورٹی انتظامات بھی شامل ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ