منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین
امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران کے جزیرے قشم پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے کے بعد 105 ڈالرز 25 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 47 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے سے 96 ڈالرز 93 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

امریکا، ایران مذاکرات کی خبریں، خام تیل 3 فیصد سستا ہوگیا

اس سے قبل گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 8 ڈالرز 66 سینٹ یعنی 7.63 فیصد کمی کے بعد 104 ڈالرز 77 سینٹ فی بیرل پر بند ہوئی تھی۔

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکا نے ایران کے جزیرے قشم کو نشانہ بنایا۔

بعض امریکی حکام کے مطابق یہ حملے دفاعی نوعیت کے تھے، جن کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی ایرانی صلاحیت کو محدود کرنا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ