منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

سرگودھا: موٹر سائیکل دینے سے انکار پر پوتے کے ہاتھوں دادا قتل

تازہ ترین
سرگودھا: موٹر سائیکل دینے سے انکار پر پوتے کے ہاتھوں دادا قتل

سرگودھا میں پوتے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دادا کو قتل جبکہ دادی کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ سرگودھا کے قصبے اجنالہ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل دینے سے انکار پر دادا اور پوتے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پوتے کو اسکی بیوی نے دوستوں سے ملکر قتل کیا: دادا کا الزام

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ