پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا

تازہ ترین
پی ٹی آئی کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا جہاں اس حوالے سے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کا 2 رکنی بینچ 5 نومبر کو چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل ہوں گے۔

پشاور ہائی کورٹ نے عبوری حکم نامے کے ذریعے فریقین کی گرفتاریوں سے روک دیا تھا جس کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت 3 ایم پی او سے متعلق 48 متفرق درخواستوں پر جمعرات کو سماعت کرے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ