ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

پسند کی شادی پر میاں بیوی کو قتل کرنے والے لڑکی کے بھائی، چچا کو دو مرتبہ عمر قید

تازہ ترین
پسند کی شادی پر میاں بیوی کو قتل کرنے والے لڑکی کے بھائی، چچا کو دو مرتبہ عمر قید

جہلم میں ایڈیشنل سیشن جج نے میاں بیوی قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

پولیس کے مطابق مجرموں میں لڑکی کا بھائی اور چچا شامل ہے، مجرموں نے 2023 میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا تھا، انہوں نے راضی نامے کے بہانے مقتولین کو گھر بلایا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ