حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی سڑک کے بیچوں بیچ بجلی کے پولز سے شہری پریشان

حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی سڑک کے بیچوں بیچ بجلی کے پولز سے شہری پریشان ہیں، انڈسٹریل ایریا کو پرانے سکھر سے ملانے والی زیرِ تعمیر سڑک پر پولز حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔
سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے 10پول سڑک سے منتقل نہیں کیے جاسکے تھے۔
حیدرآباد میں زیرِ تعمیر سڑک کے بیچوں بیچ کھمبےکیوں نہیں ہٹائے گئے؟
حکام کا مزید کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے 3 دن قبل کھمبے ہٹانے کے لیے بقایاجات کی ادائیگی کردی ہے۔
حکام کے مطابق رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے ہی کھمبوں کی منتقلی کا کام شروع کیا جائے گا۔ 2022 میں ادا کی گئی رقم سے دیگر تمام کام مکمل کرلیے گئے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ