فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار سے کم ہوگیا

فائل فوٹو
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار سے کم ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10800 روپے کم ہوکر 409736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 9259 روپے کم ہوکر 351282 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 108 ڈالر کم ہوکر 3872 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے کمی ہوئی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ