اورکزئی: پولیس کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اورکزئی کے علاقے درہ حسن زئی میں کارروائی کی گئی۔
لکی مروت، پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، کئی زخمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
ڈی پی اورکزئی کے مطابق زخمی اہل کاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ