امریکا ایران معاہدے کی راہ ہموار کرنے کیلئے آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے

قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر سے دوحہ میں ملاقات—فائل فوٹو
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے آج دوحہ میں مذاکرات جاری رہیں گے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ قطری ثالثوں نے جمعے کو تہران میں 12 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
ایران امریکا معاہدے کی کوشش، قطری ثالث پھر ایران پہنچ گئے: برطانوی میڈیا
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ 2 متضاد مطالبات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اصرار ہے کہ ایران مذاکرات کی بحالی کے بدلے جوہری معاملات پر رعایتیں دے، جبکہ ایران کا ناکہ بندی ختم، منجمد ایرانی اثاثے جاری اور تیل فروخت کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ ہے۔
امریکی عہدیدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابی نتائج ایران سے متعلق ٹرمپ کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ