ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل سے شاداب خان باہر ہو گئے

تازہ ترین
ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل سے شاداب خان باہر ہو گئے

شاداب خان—فائل فوٹو

پاکستان اور سری لنکا کی درمیان کھیلے جا رہے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ سے شاداب خان باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاداب خان میڈیکل وجوہات کی بنیاد پر فائنل سے باہر ہوئے ہیں۔

ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف میچ میں باؤنسر لگی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ