بہاولنگر: بیوی کو قتل کرنیوالے شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی

بہاولنگر کی عدالت نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق مجرم نے 2025ء میں غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ