مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کیساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر شیئر کر دیں

پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گزشتہ روز اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔
مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بھی سالگرہ منائی جو ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔
مائیک ہیسن نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ فیملی کی موجودگی، 2 کیک اور خوبصورت گلدستہ سالگرہ کی خوشیوں کو یادگار بنانے کا باعث بنا۔
ہیڈ کوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج رات سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ