ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: مختلف علاقوں سے بائیک لفٹر سمیت 3 ملزمان گرفتار

تازہ ترین
کراچی: مختلف علاقوں سے بائیک لفٹر سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق رضویہ میں پولیس مقابلے کے بعد موٹر سائیکل لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد کیا گیا۔

کراچی: مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار

ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ ملزم کا ساتھ فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب خواجہ اجمیر نگری میں پولیس سے مقابلے کے بعد 2 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ