ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن گئے

تازہ ترین
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن گئے

پوپ لیو چہاردہم---فائل فوٹو

ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے پوپ لیو چہاردہم نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر کے تاریخ رقم کر دی۔

دی نیوز نیشنل کی رپورٹ کے مطابق شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ، جن کا اصل نام رابرٹ فرانسس پریوووسٹ ہے، انہوں نے اپنی آبائی ریاست الینوائے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپر جمع کروایا۔

ول کاؤنٹی کے انتخابی دفتر کے مطابق پوپ کی جانب سے غیر حاضر ووٹر کے طور پر ووٹ ڈالنے کی درخواست منظور کی گئی تھی، بیلٹ پیپر ان کے الینوائے کے رجسٹرڈ پتے نیو لینوکس بھیجا گیا جہاں سے اسے ویٹیکن سٹی پہنچایا گیا۔

پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ

ویٹیکن کے ترجمان کے مطابق پوپ جمہوری عمل میں شرکت کو بنیادی حق اور شہری ذمے داری سمجھتے ہیں، انہوں نے اپنی سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالا۔

71 سالہ پوپ لیو چہاردہم امریکا میں پیدا ہونے والے پہلے پوپ ہیں، وہ ماضی میں پیرو میں مشنری اور بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے بھی انتخابات میں ووٹ ڈالتے رہے ہیں۔

پوپ منتخب ہونے کے باوجود ان کی امریکی شہریت برقرار ہے، اس لیے وہ ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے کارڈینلز نے مئی 2025ء میں پوپ لیو کو 1.4 ارب کیتھولک مسیحیوں کا روحانی پیشوا منتخب کیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ