ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی، وسطی نے ملیر کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

تازہ ترین
کراچی: انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی، وسطی نے ملیر کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

کراچی میں انٹر ڈسٹرکٹ سرکل کبڈی چیمپئن شپ میں ضلع وسطی نے ضلع ملیر کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

محکمۂ کھیل سندھ کے زیرِ اہتمام کراچی انٹر ڈسٹرکٹ سرکل کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ، واپڈا کا ایک بار پھر اعزاز کا کامیاب دفاع

ترجمان محکمۂ کھیل سندھ کے مطابق چیمپئن شپ میں ضلع وسطی، ملیر، ویسٹ، کورنگی سمیت مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں کامیاب ہونے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ