امریکا کا اپنے غیر ہنگامی اسٹاف کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

امریکا نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اپنے غیر ہنگامی اسٹاف کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سفارتخانے نے کہا کہ غیر ہنگامی اسٹاف اور انکے اہلِ خانہ 23 اکتوبر سے سعودی عرب چھوڑ دیں۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ فیصلہ حوثی ملیشیا کی ہوائی اڈوں، شہری، دیگر اہم تنصیبات پرحملوں کے خدشات کے باعث کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ